ابنا: اسلام الیوم سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے میدان التحریر کے خطیب جمعہ مظہر شاہین نے مصری عوام کی جد وجہد اور مبارک حکومت کی سرنگونی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عوام کا دوسرا قدم مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کرانا ہے۔ اس نے کہا کہ مصر کا تشخص اسلامی ہے اور اس ملک میں موجود عیسائی ہمارے شریک کار ہیں اور بنیادی آئین کی دوسری شق ایک مضبوط کوہ ہے جس میں کوئی بھی خلل ایجاد نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ انقلابیوں کے تمام مطالبات پورے ہونے چاہییں اور سابق صدر حسنی مبارک سمیت تمام فاسد افراد کو سزا ملنی چاہیے اور مصری فوج کو اپنے عوام کا بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔ شاہین نے اسرائیلی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصری لوگ بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لئے آئیں گے اور وہ اللہ تعالی کی راہ میں شہید ہونے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔........ /169
28 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 256392
مصر کے میدان التحریر کے خطیب جمعہ نے مصری عوام کی جد وجہد اور مبارک حکومت کی سرنگونی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عوام کا دوسرا قدم مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کرانا ہے۔